Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ڈیجیٹل نیشن پاکستان سے حکومتی خدمات میں بہتری اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا: وزیرِ اعظم

وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات اور شہری سہولتوں کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا، جبکہ

 

 

تمام اداروں کے اعداد و شمار ایک جگہ دستیاب ہونے سے ملک کی معاشی ترقی کو تحرک ملے گا۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ وزارتوں اور سرکاری شعبوں کی مکمل ڈیجیٹائزیشن سے نہ صرف بدعنوانی اور ادارہ جاتی بدنظمی کا خاتمہ ہوگا بلکہ شہریوں کو باسہولت اور مؤثر خدمات بھی میسر آئیں گی۔ انہوں نے ایندھن پر سبسڈی اسکیم کے کامیاب نفاذ میں تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کاوشوں کی تعریف کی۔

 

 

وزیرِ اعظم نے قومی سطح پر یکساں طبی ریکارڈ کے قیام کے لیے وزارتِ صحت کی پیش رفت کو سراہا اور شہریوں کو معياری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیو آر (QR) کوڈ کے نفاذ کے اقدام کو قابلِ تحسین قراردی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More