Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایتھوپیا، روانڈا اور تاجکستان کے سفیروں کی اہم ملاقاتیں

اسلام آباد:

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر اومر حسین اوبا، روانڈا کی ہائی کمشنر ہریریمانا فاتو اور تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زودہ نے وزیر دفاع خواجہ آصف سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔

 

ملاقاتوں میں پاکستان اور ان ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بالخصوص دفاع اور ہوا بازی (ایوی ایشن) کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

 

دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق؛ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں

 

گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تینوں ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی و تجارتی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاه سے دیکھتا ہے اور باہمی مفاد پر مبنی اس تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

 

ترجمان کے مطابق تینوں ممالک کے سفارتی نمائندوں نے پاکستان کی جانب سے جاری تعاون کو سراہا اور آئندہ بھی مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہ

ار کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] رہے کہ خواجہ آصف کے یہ بیانات خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ، وفاقی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More