اسلام آباد:
حکومتی ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی و انتظامی تنازعات کو طے کرانے اور جاری مذاکراتی ڈیڈلاک کے خاتمے کے لیے اپنا مصالحانہ کردار ادا کرنے کی آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں قائم کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پیش کی گئی بنیادی شرائط اور ان کا ایک خصوصی پیغام وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچا دیا ہے۔
جے یو آئی سربراہ کی شرائط اور خصوصی پیغام وزیراعظم کو موصول؛ شہباز شریف اور مولانا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ متوقع
حکومتی ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ حالات کی بہتری اور تعطل ختم کرنے کی کوششوں کے تحت وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بہت جلد ٹیلی فونک رابطہ متوقع ہے، جس میں آگے کا لائحہ عمل طے کیا جا
ئے گا۔
[…] مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انہیں رات ساڑھے دس بجے فون کر کے کے پی حکومت کے عدم تعاون کا موقف اپنایا تھا، تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ بلوچستان میں ایسے اقدامات کیوں نہیں کیے جا رہے؟ […]