زراعت، صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون مزید بڑھایا جائے گا: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل
کوئٹہ:
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے میں انفرااسٹرکچر کی تعمیر، عوامی فلاح و بہبود اور پسماندہ علاقوں کی پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں سمیت تمام بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ خوشگوار و مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ ان شراکت داریوں کے مثبت اثرات تعلیم، صحت، زراعت اور صاف پانی کی فراہمی میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) بلوچستان کے سربراہ ولید مہدی کی قیادت میں آنے والے ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ وفد میں مراد خان میاخیل، ناصر جمال جوگیزئی اور محمد صادق آغا بھی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران صوبے میں زرعی و حیوانی شعبے کی ترقی، باغبانی، خوراک کی سیکیورٹی، کسانوں کی جدید تربیت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ زراعت اور لائیو اسٹاک بلوچستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جدید ٹیکنالوجی، معیاری بیج، مؤثر آبپاشی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویلیو ایڈیشن کے ذریعے نہ صرف بلوچستان کو خوراک کے شعبے میں خودکفیل بنایا جا سکتا ہے بلکہ ہزاروں نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے وفد سے ملاقات؛ جدید زرعی ٹیکنالوجی، کم پانی والی فصلوں اور کسانوں کی تربیت کے ذریعے دیہی معیشت مستحکم کرنے پر زور
انہوں نے مزید کہا کہ مون سون کی بارشوں، موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کے تناظر میں کم پانی استعمال کرنے والی فصلوں اور ماحول دوست طریقہ ہائے کاشت کو فروغ دینا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے عالمی ترقیاتی اداروں کو دور دراز اضلاع میں کام کے لیے ہر ممکن تعاون اور سہولیات فراہم کرتے
رہیں گے۔
[…] نے وضاحت کی کہ گورنر ہاؤس کے شکایات سیل کے ذریعے ہفتہ وار سماعت کا یہ طریقہ کار […]
[…] وزیر اعلیٰ نے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین سے ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں کے […]
[…] جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے لیے دیگر اداروں سے تعاون اور رہنمائی حاصل کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ سرکاری جامعات کی کارکردگی کی نگرانی کے ساتھ ساتھ انتظامی اور تدریسی عملے کے جائز حقوق اور مراعات کے تحفظ اور فراہمی کے لیے بھی معاونت جاری رکھیں گے۔ […]
[…] موقع پر جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے سینئر اور تجربہ […]