لاہور (8 نومبر): گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔
ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان نے چوہدری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے سینئر اور تجربہ کار سیاسی رہنما ہیں، قومی سیاست میں ان کی خدمات اور اہمیت مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی صحت و تندرستی نہایت اہمیت کی حامل ہے اور دعاگو ہیں کہ وہ جلد مکمل صحتیاب ہو کر دوبارہ اپنی سیاسی و قومی مصروفیات جاری رکھیں۔
[…] کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ منشیات بلوچستان کے علاقے گلستان سے کراچی منتقل کی جا رہی […]
[…] آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور میں قبضہ مافیا اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کے […]