Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان اسمبلی: کوڈ آف کریمنل پروسیجر ترمیمی بل اور سیٹیزن فیسیلیٹیشن بل منظور

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قانون سازی کے اہم فیصلے کرتے ہوئے “کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 بلوچستان ترمیمی مسودہ قانون” اور “بلوچستان سیٹیزن فیسیلیٹیشن اینڈ گورننس مسودہ قانون 2026” کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔

صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے وزیر داخلہ کی جانب سے یہ دونوں مسودہ ہائے قانون ایوان میں پیش کیے، جنہیں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سفارشات کے مطابق منظوری دی گئی۔ اجلاس میں  بلوچستان کیڈٹ کالجز کا ترمیمی مسودہ قانون 2026″ بھی پیش کیا گیا، جسے مزید غور کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

محکمہ جنگلات کی بھرتیوں پر بحث اور وزیراعلیٰ کا مؤقف

 

 

اجلاس کے دوران محکمہ جنگلات میں بھرتیوں میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا لیکن کمیٹی نہ بننے اور اسامیاں منسوخ کرنے پر تحفظات ہیں۔

اس پر اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے وضاحت کی کہ باہر ہونے کی وجہ سے کمیٹی تشکیل نہیں پائی تھی، جو آئندہ دو دنوں میں بن جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایوان کو بتایا کہ محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے معاملے پر حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تین افسران کو معطل کر دیا ہے اور ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

 سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی لینگویجز اکیڈمیز کے فنڈز بند ہیں، لہذا روڈ نالیوں کے ساتھ ساتھ اکیڈمیز کے فنڈز بھی فوری طور پر جاری کیے جائیں۔

دریں اثنا، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اور صوبائی وزیر علی مدد جتک نے اسماء جتک کے والد کے قتل کیس کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اصل قاتلوں اور ظالم گن مینوں کی فوری گرفتاری کا پرزور مطالبہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] جانب قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More