Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سینیٹ میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے قرارداد ایوان میں پیش کی، جس کی منظوری کے بعد اپوزیشن نے ایوانِ بالا سے واک آؤٹ کر دیا۔

 

  اپوزیشن کا مخالفت میں نعرے بازی اور ایوانِ بالا سے واک آؤٹ، قومی اسمبلی میں چار گھنٹے سے زائد بحث

دوسری جانب قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے چار گھنٹے سے زائد بحث کی۔ اس موقع پر اپوزیشن نے ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔

بحث مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More