Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی پر سخت ردعمل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایمرجنسی کا نفاذ اتنا ہی ضروری تھا تو پھر اسے وفاق میں نافذ کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اس فیصلے کے خلاف پارٹی سطح پر بھرپور سیاسی حکمت عملی مرتب کرے گی۔

 

جے یو آئی اس فیصلے کے خلاف پارٹی سطح پر بھرپور سیاسی حکمت عملی مرتب کرے گی۔

 

مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انہیں رات ساڑھے دس بجے فون کر کے کے پی حکومت کے عدم تعاون کا موقف اپنایا تھا، تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ بلوچستان میں ایسے اقدامات کیوں نہیں کیے جا رہے؟

انہوں نے بار بار آپریشنز کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی پر بھی تنقید کی کہ جمہوریت کے نام پر تیسری بار گورنر راج نافذ کر کے آئینی اقدار کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ثالثی کر رہے تھے اور مسائل حل ہو رہے تھے، مگر حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور ضروری سہولیات فراہم کرنا […]

  2. […] مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں، تاہم ان کے خیال میں مولانا نے اپنی سابقہ سوچ کے برعکس قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کے آبائی علاقے ڈیرہ غازی خان میں بھی دہشت گردی کے واقعات پیش آتے ہیں، اس لیے انہیں دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات کی حمایت کرنی چاہیے تھی۔ رانا تنویر حسین نے توقع ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان کو جلد اپنے فیصلے کے نتائج کا احساس ہوگا۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More