پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبے کو درپیش چیلنجز، امن و امان کی صورتحال، عوام کے تحفظ، کرپشن کے خاتمے اور سیاحت کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام اور عوام کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا
اجلاس میں صوبے کو درپیش چیلنجز، امن و امان کی صورتحال
تاکہ عوام کو دہشت گردی سے نجات دلائی جا سکے۔ انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل اور سیاحت سے مالا مال ہے، تمام فریقین کو مل کر صوبے میں خوشحالی اور استحکام کے لیے کام کرنا ہو گا