Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیر داخلہ محسن نقوی کی پریس کانفرنس: کے پی حکومت، مذاکرات اور سکیورٹی صورتحال پر اہم انکشافات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ثمر ہارون بلور کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچ چکے تھے اور مسودے کو چار مرتبہ حتمی شکل دی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود اچانک نیا مسودہ سامنے لایا گیا اور لانگ مارچ کی کال دی گئی۔

پی ٹی آئی کے تمام مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود اچانک پیش رفت روکی گئی؛ 12 اضلاع میں حالات سنگین ہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان سے قبل ہی ان کے اکثر مطالبات پر کام ہو رہا تھا اور پی ٹی آئی کی تجویز کردہ ترامیم کو بھی قبول کر لیا گیا تھا۔

وفاق اور اپوزیشن کے درمیان تشکیل دی گئی کمیٹی کے ذریعے دو روز تک مسلسل مذاکرات ہوئے، جبکہ رات گئے تک پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ بھی برقرار تھا اور کے پی کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی طے شدہ امور کی منظوری دے چکے تھے۔ مذاکرات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے بھی معاملے کو پرامن بنانے کی کوشش کی، تاہم مسودے کے ایک پیراگراف پر تجاویز مانگنے کے بعد کوئی جواب نہ ملا اور یہ کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکیں۔

محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے 12 اضلاع میں امن و امان کی حالت اس قدر ابتر ہو چکی ہے کہ شہری شام کے بعد گھروں سے نکلنے سے بھی خوف محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں اسد قیصر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا تھا، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں بھی صرف اور صرف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے گفتگو کی گئی تھی اور کوئی سیاسی بات زیرِ بحث نہیں آئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ گاڑیاں گورنر خیبرپختونخوا […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More