Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پشاور: دہشت گردی کے خلاف جنگ، 10 جدید بکتر بند گاڑیاں آپریشنل فورس کے حوالے

پشاور: وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی معاونت کے لیے 10 جدید بلٹ پروف بکتر بند گاڑیاں آپریشنل فورس کے حوالے کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ گاڑیاں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز اور اہم مقامات کی سکیورٹی کے لیے استعمال کی جائیں گی۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق ضرورت پڑنے پر پشاور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی بکتر بند گاڑیاں بھجوائی جا سکتی ہیں۔

حساس علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی کے لیے گاڑیاں تعینات ہوں گی۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ گاڑیاں گورنر خیبرپختونخوا کے حوالے کی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا کہ مبینہ گروہ کی سرپرستی کرنے والوں میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی، سینیٹر خرم ذیشان، گمبٹ کے تحصیل چیئرمین ساجد اقبال، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امجد آفریدی، سابق تحصیل چیئرمین احسان، جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما سیف اللہ، سابق ضلعی امیدوار نسیم آفریدی اور سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار ایڈووکیٹ اعظم شامل ہیں۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More