Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ان سے حلف لیا۔

وفاقی آئینی عدالت میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں ججز، عدالتی افسران، عملے اور لاء افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان 19 سے 22 اکتوبر تک آذربائیجان میں ترک دنیا کی آئینی عدالتوں اور آئینی دائرۂ اختیار رکھنے والے اداروں کی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔

جسٹس امین الدین خان کی عدم موجودگی میں جسٹس حسن اظہر رضوی قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More