Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوہاٹ میں مبینہ جرائم پیشہ گروہ کو سیاسی سرپرستی حاصل تھی، اختیار ولی کے سنگین الزامات

 پشاور:   وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی متعدد سیاسی شخصیات کوہاٹ میں سرگرم ایک مبینہ جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کرتی رہی ہیں، جس کے عوض بھتہ وصول کرکے آگے پہنچایا جاتا تھا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا کہ مبینہ گروہ کی سرپرستی کرنے والوں میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی، سینیٹر خرم ذیشان، گمبٹ کے تحصیل چیئرمین ساجد اقبال، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امجد آفریدی، سابق تحصیل چیئرمین احسان، جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما سیف اللہ، سابق ضلعی امیدوار نسیم آفریدی اور سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار ایڈووکیٹ اعظم شامل ہیں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی نوید اور سینیٹر خرم ذیشان کے قریبی عزیز اظہر بخاری کا نام بھی لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان شخصیات نے سابق وزیر قانون آفتاب عالم کے حلقے کوہاٹ کے علاقے جنگل خیل میں سرگرم مبینہ جرائم پیشہ گروہ کو تحفظ فراہم کر رکھا تھا۔

اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر امجد آفریدی سے منسلک ایک دوسرے گروہ کے افراد بھی مبینہ نیٹ ورک کا حصہ تھے، مختلف سیاسی شخصیات نے مل کر گروہ کو تحفظ دینے کا نظام قائم کر رکھا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More