Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اب مزید صبر نہیں ہو سکتا، وفاقی حکومت سخت لکیر کھینچے گی: بیرسٹر دانیال چوہدری

راولپنڈی: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے خیبرپختونخوا کی امن و امان کی ناقص صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے حالات پر اب سب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اس نظام کو مزید یوں ہی نہیں چلنے دیا جا سکتا۔

 

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر پھیلی ہوئی ہے جسے دیکھنے والا کوئی نہیں۔ صوبے میں بدامنی کا طوفان برپا ہے جبکہ وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ سنجیدگی دکھانے کے بجائے سیاسی سرگرمیوں اور ناچ گانے میں مصروف ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو غور کرنا ہوگا کہ ہم اس صورتحال کا اور کتنا انتظار کریں گے۔

 

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس: وزیراعلیٰ اور کابینہ کو امن و امان کی بجائے تماشے اور لانگ مارچ سے غرض ہے، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات کا شدید ردعمل

 

انہوں نے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 اکتوبر کو ڈی آئی خان میں کسٹم ملازمین کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ایس ایچ او داؤد اور کانسٹیبل فرہاد کی شہادت جیسے دردناک واقعات پیش آئے، لیکن وزیراعلیٰ یا ان کی کابینہ کا کوئی رکن شہداء کے لواحقین کی تعزیت کے لیے نہیں گیا۔ شہداء کے بچے سوال کر رہے ہیں کہ کیا وزیراعلیٰ کے پاس جنازوں میں شرکت کا بھی وقت نہیں تھا؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کا شکار عوام کو اذیت دے رہی ہے اور امن و امان کا قیام ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔

 

بیرسٹر دانیال نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 15 سال حکومت میں رہنے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف پالیسی کیوں نہیں بنائی گئی؟ ان کے لوگ رہنمائی کے لیے افغانستان کی طرف دیکھتے ہیں، جبکہ صوبہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور یہ لانگ مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ایک واضح لکیر کھینچی جائے گی اور اس معاملے پر کوئی زیرو ٹالرنس نہیں ہوگی۔ جو جماعت ان کو دہشت گرد کہنے سے گریزاں ہے وہ انہی کا حصہ ہے، اور اس جماعت کا تمام تر سیاسی محور صرف نفرت پھیلانا اور قومی اداروں کے خلاف آگ بھڑکانا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو اس کا این ایف سی شیئر نہیں دیا جا رہا، جبکہ انہوں نے […]

  2. […] نقوی نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More