وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس کے ترقیاتی منصوبوں میں ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جنہیں ماضی کی قیادت نے نظرانداز کیا۔حکومت کی نظر میں صوبے کے تمام علاقے اور شہری برابر ہی
بلوچستان حکومت کی اصلاحات کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے
سرفراز بگٹی نے بتایا کہ میرٹ پر کنٹریکٹ اساتذہ کی شفاف بھرتیوں کی بدولت بلوچستان کے 99 فیصد سکول فعال ہو چکے ہیں اور ان کنٹریکٹ ملازمین کے لیے پنشن سکیم بھی متعارف کروائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بلوچستان حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات کو پاکستان کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جا رہا ہے۔