Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق اور صوبہ متحد، ایپکس کمیٹی کا بڑا فیصلہ

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے کی سکیورٹی صورتِ حال، دہشت گردی کے خاتمے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید وسائل فراہم کرنے پر غور کیا گیا۔

 

خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بحالی کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت کا مشترکہ عزم،

 

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی کے لیے تمام ادارے متحد ہیں اور سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو جدید اسلحہ اور ضروری سہولیات فراہم کرنا ناگزیر ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا

ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More