Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان اور برازیل میں دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، برازیلی عسکری وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی اور عسکری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگویار فریرے کی قیادت میں برازیلی عسکری وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں وفد کی آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 

جی ایچ کیو آمد پر برازیلی وفد کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے پاکستان اور برازیل کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برازیل کے ساتھ دفاعی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ برازیلی عسکری سربراہ نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط میں اضافے اور باہمی تعاون کو نئی جہت دینے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا

گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے […]

  2. […] پاک فوج کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور روس کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے، ادارہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More