Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور روس کے سکیورٹی اداروں کے درمیان قریبی ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور باہمی رابطہ کاری بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے اور مشترکہ مفادات کے امور پر مل کر کام کرنے پر بھی گفتگو کی۔

 

  پاکستان اور روس کے درمیان ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے اور علاقائی سلامتی کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور

 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روس کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور بالخصوص سکیورٹی کے شعبے میں عملی تعاون کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

روسی وزیر داخلہ ولادیمیر کولوکولتسیف نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور روس کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے، ادارہ جاتی روابط بڑھانے اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر رابطہ کاری بہتر بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] پوتن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، روسی گیس پائپ لائنوں پر حملوں اور مختلف پابندیوں کے باعث […]

  2. […] نے واضح کیا کہ روسی صدر کی جانب سے یوکرینی قیادت کے ساتھ بات چیت کے دروازے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More