ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے باہر کرنے اور اس کی گیس صنعت کی ترقی روکنے کی کوششوں کے سنگین معاشی اثرات مرتب ہوں گے، جبکہ عالمی توانائی، صنعت اور زراعت میں قدرتی گیس کی اہمیت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
ماسکو میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم (جی ای سی ایف) کے آٹھویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ روس قدرتی گیس کے ذخائر کے اعتبار سے دنیا میں پہلے اور پیداوار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے روس کو عالمی منڈی میں گیس کی فراہمی کے لیے ایک قابل اعتماد اور ذمہ دار شراکت دار قرار دیا۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ روسی گیس کی عالمی رسائی محدود کرنے کی کوششوں کا خمیازہ غیر ملکی صارفین، کاروباری اداروں، صنعتوں اور عام گھرانوں کو بھگتنا پڑے گا، کیونکہ اس سے توانائی کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یورپ کی صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے گڑھا کھودنے والا خود بھی اس میں گر سکتا ہے۔
ولادیمیر پوتن نے بتایا کہ جی ای سی ایف کے رکن ممالک کے پاس دنیا کے تقریباً 70 فیصد قدرتی گیس کے ذخائر موجود ہیں، جبکہ عالمی گیس برآمدات میں ان کا حصہ تقریباً 40 فیصد ہے۔ ان کے مطابق رکن ممالک باہمی تعاون کو شفافیت، دیانت داری اور آزادانہ مسابقت کے اصولوں کے تحت آگے بڑھا رہے ہیں۔
صدر پوتن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، روسی گیس پائپ لائنوں پر حملوں اور مختلف پابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، تاہم آنے والے وقت میں قیمتوں میں دوبارہ کمی بھی آسکتی ہے۔
انہوں نے نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں کی تباہی کو براہ راست دہشت گرد کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے اثرات عالمی گیس مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔
[…] نے روس کے توانائی کے شعبے اور بعض ارب پتی شخصیات پر عائد […]