ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات پاکستان اور عمان کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کا علاقائی امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری جاری رکھنے پر زور
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پائیدار امن و استحکام کے حصول کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت اجاگر کی۔
عمانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کیلئے عمان کے تعمیری کردار اور مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔
[…] گفتگو دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کے لیے […]
[…] کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار ملکی مصروفیات اور بعض اہم امور کے باعث اجلاس میں شریک […]
[…] سال سلطنت عمان کو مہمان خصوصی ملک کا اعزاز دیا گیا ہے، جہاں عمانی ادب، […]
[…] عمانی لباس میں ملبوس فنکاروں نے اجتماعی انداز، ہم آہنگ […]