صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے عالمی تعلقات مضبوط بنانے، تعمیری سفارت کاری اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے فروغ پر زور
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے مؤثر سفارتی روابط اور باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ عاصم افتخار احمد اپنی نئی ذمہ داریوں کے دوران پاکستان کے خارجہ پالیسی مفادات کے فروغ اور عالمی سطح پر ملک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے سیکرٹری خارجہ کی کامیابی کے لیے د
عا بھی کی۔