وزیراعظم شہباز شریف سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بحرین کی اعلیٰ قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بحرین کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط مشترکہ دینی و ثقافتی اقدار، باہمی اعتماد اور عوامی سطح کے مضبوط تعلقات پر استوار ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ روابط کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
بحرین کے وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خیرسگالی کا پیغام پہنچایا اور باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور باہمی مفادات پر مسلسل مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔
مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس سے باہمی شراکت داری مضبوط ہوگی؛ بحرین کا خطے میں پاکستان کے تعمیری و مصالحانہ کردار کا اعتراف
بحرینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور توازن کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار اور مصالحانہ کوششوں کی تعریف کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بحرین کے مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا تیسرا اجلاس دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی و سفارتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں کلیدی کردار ادا
کرے گا۔
[…] فراڈ میں ملوث نامزد ملزم کو بلا تاخیر گرفتار کیا جائے۔ وزیراعظم نے عزم کا اعادہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزم کو فوری […]
[…] طور پر ختم کی جائیں تاکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور بحری آمدورفت بحال کرنے کی راہ ہموار […]