Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی قیادت پر شدید تنقید: کے پی کے حالات کے باوجود لانگ مارچ ایک مسخرے کا ڈرامہ ہے

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پورا صوبہ دہشت گردی کی زد میں ہے تو دوسری طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر سوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا عام شہری غیر محفوظ ہے جبکہ سڑکوں پر دندناتا ہوا یہ مارچ مکمل سیکیورٹی میں جا رہا ہے۔

 

”شارٹ ٹرم مارچ“ اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کا الزام

 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کا یہ لانگ مارچ اب ایک ”شارٹ ٹرم مارچ“ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ یہ قدم نہ تو بانی پی ٹی آئی کے مفاد میں ہے اور نہ ہی پختون عوام کی بہتری کے لیے، بلکہ یہ تمام تر کارروائی دہشت گرد تنظیموں کے فائدے کے لیے کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو ایک ”کنٹینر باز مسخرے“ نے یرغمال بنا رکھا ہے جو کنٹینر پر کھڑے ہو کر انہی فورسز کا تمسخر اڑاتا ہے جو اپنی جانیں نچھاور کر رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز، پولیس اور مقامی عوام کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ خود اس ”نالائق ٹولے“ سے نجات چاہتے ہیں۔ جب عوام نے اس مارچ کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تو اب سوشل میڈیا پر اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنا کر حقیقت کو چھپانے کی ناکام کوششیں کی جا ر

ہی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More