پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی قاری ظاہر کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نومبر 2025 کے ہائیکورٹ کے واضح فیصلے کے تحت سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر مکمل پابندی ہے۔
تاہم، 4 اکتوبر کے احتجاجی لانگ مارچ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مبینہ طور پر سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے لکی مروت کا سفر کیا۔
درخواست گزار نے عدالت سے التجا کی کہ لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران سے جواب طلب کیا جائے۔
درخواست میں اکتوبر 2024 کا حوالہ بھی دیا گیا، جب سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے دورِ حکومت میں اسلام آباد مارچ کے دوران پنجاب پولیس نے 10 سے زائد سرکاری گاڑیاں اور 47 اہلکار تحویل میں لیے تھے۔
سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معالمے پر وضاحت طلب کر لی ہے، جس کے بعد آئندہ کی کارروائی کا فیصلہ کیا جا
ئے گا۔
[…] طرف سہیل آفریدی کنٹینر پر سوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا عام شہری غیر محفوظ ہے جبکہ سڑکوں پر دندناتا ہوا یہ […]
[…] نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں عدم استحکام اور […]
[…] ایچ 64 ای اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر زمینی اہداف کو نشانہ بنانے، فوجی دستوں کو فضائی مدد […]