Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اجلاس؛ کوئلہ کمپنیوں کے لائسنسوں اور سکیورٹی امور کا جائزہ

دُکی: ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایکسپلوسیو کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں بارودی مواد (ایکسپلوسیو) سے متعلق امور، دو کوئلہ کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید، مجموعی سکیورٹی صورتحال اور قانونی تقاضوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عسکری و سول حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمانڈر 87 ونگ کرنل شاہد بلال، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) دُکی یونس رضا، اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم حریفال، اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی، اور اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ متعلقہ انٹیلی جنس اداروں کے نمائندگان، انچارج سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، انسپکٹر آف مائنز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

کوئلہ کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید پر غور

اجلاس کے دوران دو کوئلہ کمپنیوں کے ایکسپلوسیو لائسنسوں کی تجدید سے متعلق کیسز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کی جانب سے پیش کردہ رپورٹس، سکیورٹی کلیئرنس، قانونی تقاضوں اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لائسنسوں کی تجدید اور دیگر امور کو تمام قانونی و انتظامی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارودی مواد سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر ناقابلِ برداشت ہے، جبکہ کان کنی کے شعبے سے وابستہ افراد اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی سی دُکی نے زور دیا کہ ایکسپلوسیو کے استعمال، ذخیرہ اور نقل و حمل سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور مؤثر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ کسی بھی ضابطے کی خلاف ورزی کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع دُکی میں مائننگ سیکٹر کی اہمیت کے پیش نظر محفوظ اور قانونی کان کنی کے فروغ، حفاظتی معیار کی بہتری اور قوانین کی مؤثر عملداری کے لیے تمام متعلقہ ادارے باقاعدگی سے نگرانی کریں اور تمام کیسز میں بروقت کارروائی کو یقینی بنائیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی اور اخلاقی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More