پاکستان میں ذہنی صحت کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں اقوامِ متحدہ کے مطابق تقریباً 3 کروڑ 24 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت درکار ہے، تاہم صرف 5 فیصد آبادی کو ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہے، جبکہ تقریباً 95 فیصد افراد ان سہولتوں سے محروم ہیں۔
پاکستان میں 3 کروڑ 24 لاکھ افراد کو ذہنی صحت کی نگہداشت درکار، 95 فیصد علاج سے محروم
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ایک لاکھ افراد کے لیے ماہرینِ نفسیات کی تعداد صرف 0.19 ہے، جبکہ زیادہ آمدنی والے ممالک میں یہ شرح 7 ماہرین فی ایک لاکھ افراد ہے۔ ماہرین کی کمی اور علاج کی ناکافی سہولتیں ملک میں ذہنی صحت کی نگہداشت کے بڑے مسائل ہیں۔
حکومتِ پاکستان نے یکم اکتوبر کو عالمی ادارۂ صحت، اقوامِ متحدہ کے ادارۂ اطفال اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے قومی ذہنی صحت پالیسی 2026–2035 متعارف کرائی، جس کا مقصد ذہنی صحت کی خدمات کو بہتر بنانا اور ضرورت مند افراد تک ان کی رسائی بڑھانا ہے۔
اس سال عالمی یومِ ذہنی صحت کا موضوع ذہنی صحت کے مسائل سے گزرنے والے افراد کے تجربات سننے اور ان کی آواز کو حقیقی تبدیلی کا ذریعہ بنانے پر مرکوز ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق اس مہم کا مقصد متاثرہ افراد کے تجربات کو پالیسی سازی، علاج اور معاونت کے نظام میں شامل
کرنا ہے۔
[…] پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر افسر ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو خیبرپختونخوا کا نیا چیف سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں بطور سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے۔ مردان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر فخر عالم کی یہ تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی۔ دوسری جانب، وفاقی حکومت نے سابق چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ (گریڈ 21) کو عہدے سے تبدیل کر کے فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ […]
[…] میں شہری علاقوں میں بنیادی مہنگائی 9 فیصد تک پہنچ گئی۔ عالمی بینک کے مطابق گندم اور جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا کی […]