Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار شہید، چار زخمی؛ شاہد رند کی شدید مذمت

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے میر ہوٹل کے قریب ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل کی شہادت اور چار اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں شاہد رند نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس کانسٹیبل کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شاہد رند نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

معاونِ وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اہلکاروں کی خدمات اور قربانیاں قابلِ قدر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More