Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان اور روس کا منظم جرائم، سائبر کرائم اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور روس نے مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں منظم جرائم کی روک تھام، معلومات کے تبادلے، مجرمان کے تبادلے اور ری ایڈمیشن معاہدے پر جلد عملدرآمد کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سائبر کرائم کی روک تھام، اینٹی نارکوٹکس فورس اور پولیس اکیڈمیز کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، جبکہ وزارتِ داخلہ کے ورکنگ گروپس کے باہمی دوروں کا فیصلہ کیا گیا۔

 

 محسن نقوی اور روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، ویزا سہولتوں، معلومات کے تبادلے اور ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال

مذاکرات میں پاکستانی ہنر مند افرادی قوت روس بھیجنے اور سیاحوں و کاروباری افراد کیلئے ویزا سہولتیں آسان بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

محسن نقوی نے کہا کہ منظم جرائم کی روک تھام کا معاہدہ دوطرفہ تعاون میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے سائبر کرائم کے سدباب کیلئے روس کے تجربات اور جدید تکنیک سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور بتایا کہ تقریباً 1,300 پاکستانی طلباء روس میں زیرِ تعلیم ہیں۔

روسی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردی، منشیات کی سمگلنگ، غیر قانونی نقل مکانی اور منظم جرائم کی روک تھام کیلئے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔ ان کے مطابق روس نے مؤثر اقدامات کے ذریعے اپنے ملک میں سائبر کرائم کی شرح میں 33 فیصد تک کمی کی ہے اور وہ اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More