Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے، جبکہ سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

سماعت کے دوران سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتوں نے ہمیشہ خواتین کے معاملات میں نرم گوشہ رکھا ہے۔ انہوں نے نیب کے طرزِ عمل پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 ماہ کے دوران نیب نے متعدد سماعتوں پر التوا لیا اور سزا معطلی کی درخواست پر بھی اعتراض کیا۔

 

   چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنا دیا

 

وکیل کا کہنا تھا کہ سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کی ضمانت کا قانونی جواز موجود ہے اور انہوں نے خاتون ہونے کی بنیاد پر سزا معطلی کی درخواست دائر کی، تاہم مقدمے میں زیادہ توجہ بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر رہی۔

چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ اس مرحلے پر مقدمے کے میرٹ پر نہیں جانا، کیونکہ عدالت کے سامنے سزا معطلی کی درخواست ہے۔ جسٹس باقر نجفی نے استفسار کیا کہ مرکزی اپیل کتنی مرتبہ سماعت کیلئے مقرر ہوئی ہے۔

عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد سلمان صفدر کو تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] عدالت نے متعلقہ نوٹیفکیشن پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی اور قرار دیا کہ درخواست گزار دستاویزات کے ساتھ دوبارہ درخواست دائر کرسکتا ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More