Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سائبر جرائم کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، ایک ماہ میں 1,129 ملزمان گرفتار

کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سائبر جرائم کے خلاف ملک گیر کارروائیوں کے دوران ایک ماہ میں 1,129 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایجنسی نے مختلف آپریشنز میں 10 کروڑ 53 لاکھ روپے برآمد کرکے متاثرین کو واپس بھی کر دیے۔

این سی سی آئی اے نے 10 کروڑ 53 لاکھ روپے برآمد کرکے متاثرین کو واپس لوٹا دیے، 5,176 شکایات پر 4,491 انکوائریز اور 272 مقدمات درج۔

 

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جاری کردہ ایک ماہ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ایجنسی کو 5,176 شکایات موصول ہوئیں، جن کی بنیاد پر 4,491 انکوائریز درج کی گئیں، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے پر سائبر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف 272 مقدمات قائم کیے گئے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کا ڈیجیٹل تحفظ ایجنسی کی اولین ترجیح ہے اور سائبر جرائم کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل دور میں شہریوں، اداروں اور ملکی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا تحفظ ایک اہم قومی ضرورت ہے، جس کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More