Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

اسحاق ڈار ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان روانہ

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے روانہ ہوگئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 19 اور 20 اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وہ تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

دوشنبے میں سربراہانِ حکومت کونسل کے اجلاس میں علاقائی تجارت، معیشت اور رابطہ کاری سمیت اہم امور زیرِ بحث آئیں گے۔

اجلاس میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم، ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ سمیت رکن ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں معیشت، تجارت، مالیات، علاقائی رابطہ کاری اور سماجی و اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تنظیم کے بجٹ اور دیگر اہم امور پر فیصلے متوقع ہیں، جبکہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ اور اہم بیانات جاری کیے جائیں گے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار تاجکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ایس سی او رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ایس سی او کے پلیٹ فارم سے علاقائی تعاون، تجارت اور رابطہ کاری کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More