کراچی پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نجی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے نوجوان فنکاروں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے ہر پہلو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کریں۔
مہوش حیات نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر اور نجی زندگی سے متعلق ترجیحات پر گفتگو کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پوسٹس کرنے کا کبھی شوق نہیں رہا اور وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا پسند کرتی ہیں۔ ان کے مطابق نجی معاملات کو محدود انداز میں شیئر کرنا غیر ضروری تنازعات سے بچنے کا ایک مؤثر طریقہ بھی ہے۔
مہوش حیات نے نوجوان فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اس طرزِ عمل سے سبق حاصل کر سکتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی ہر تفصیل سامنے لانے سے گریز کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک فنکار کی شخصیت میں وقار اور تجسس برقرار رہنا چاہیے۔ اس لیے انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی نجی زندگی کو ضرورت سے زیادہ نمایاں کرنے کے بجائے کچھ معاملات ذاتی حد تک محدود رکھنے چاہئیں۔
اداکارہ نے مزید مشورہ دیا کہ روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے ہر واقعے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ضروری نہیں، بلکہ ذاتی زندگی اور عوامی شخصیت کے درمیان توازن برقرار رکھنا زیادہ اہم ہے۔
[…] سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصرے […]
[…] کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متنازع تصاویر فوری طور پر سوشل میڈیا سے ہٹائی جائیں اور اس معاملے پر عوامی سطح پر غیرمشروط […]