Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

قطر کا علاقائی شراکت داروں کے ساتھ نئے دفاعی اتحاد کا اعلان جلد متوقع

 دوحہ: قطر نے علاقائی شراکت داروں کے تعاون سے نئی دفاعی شراکت داری قائم کرنے کی تیاری تیز کر دی ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

گلوبل سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان آل ثانی نے کہا کہ علاقائی ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے جلد اہم پیش رفت سامنے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ قطر نے اپنی دفاعی ضروریات اور صلاحیتوں کا جامع جائزہ لیا ہے، جس کے بعد فضائی دفاع، ڈرون حملوں کی روک تھام، سائبر سکیورٹی اور سمندری تحفظ کو اہم ترجیحات قرار دیا گیا ہے۔

قطری نائب وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس شراکت داری سے خلیجی خطے کے دفاعی نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملی ہے۔

شیخ سعود بن عبدالرحمان آل ثانی کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران مشترکہ دفاعی مہارت اور طویل عرصے سے جاری عسکری سرمایہ کاری کے نتیجے میں 90 فیصد سے زائد حملوں کو ناکام بنایا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ قطر خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور نئی دفاعی شراکت داری اس سلسلے کی اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More