لاہور: پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب اور کین کمشنر امجد حفیظ کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد وسیم کو ڈی جی فوڈ پنجاب اور کین کمشنر تعینات کر دیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے مطابق امجد حفیظ کو فوری طور پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نئے تعینات ہونے والے کیپٹن (ر) محمد وسیم اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے احکامات پر دونوں افسران کے تبادلوں اور نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے مطابق کیپٹن (ر) محمد وسیم کی بطور ڈی جی فوڈ پنجاب اور کین کمشنر تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
اس انتظامی فیصلے کے تحت محکمہ خوراک پنجاب اور کین کمشنر کے عہدوں کی ذمہ داریاں اب کیپٹن (ر) محمد وسیم سنبھالیں گے۔
[…] پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں […]
[…] وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے […]