Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پوری امت مسلمہ متحد ہے، سعودی عرب کے دفاع میں پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا: طاہر اشرفی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پوری امت مسلمہ متحد ہے اور سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان کسی معاہدے کے بغیر بھی بھرپور حمایت کرتا۔

وفاقی دارالحکومت میں تعظیم حرمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی کا داعی ہے، جبکہ حرمین شریفین کا تحفظ مسلم امہ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون، اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

سعودی عرب پر حملوں کے معاملے میں نرمی نہیں ہونی چاہیے: طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے سعودی عرب کی جانب حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات میں کسی قسم کی نرمی یا رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے دفاع کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح اور اصولی ہے۔ اگر دونوں ممالک کے درمیان کوئی دفاعی معاہدہ موجود نہ بھی ہوتا تو پاکستان پھر بھی سعودی عرب کے دفاع کے لیے لبیک کہتا۔

علامہ طاہر اشرفی نے ایرانی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو کم کرکے مشترکہ مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] رہے کہ پاکستان ٹیم ٹرائی سیریز میں اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ قومی ٹیم نے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More