Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

عالمی بینک کی رپورٹ جاری، پاکستان کی معاشی ترقی اور مہنگائی سے متعلق اہم پیشگوئی

نیویارک: عالمی بینک نے پاکستان کی ترقیاتی صورتحال پر سال 2026ء کی اقتصادی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مالی سال 2025-26ء میں ملک کی معاشی شرح نمو 3.7 فیصد رہی، جبکہ آئندہ مالی سال میں شرح نمو 3.8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قرضوں کی درجہ بندی میں ایس اینڈ پی اور موڈیز نے بہتری کی ہے، جبکہ ملک نے عالمی مارکیٹ میں 750 ملین ڈالر اور 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز بھی جاری کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 2.6 فیصد کے برابر رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26ء میں زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی، جس میں لائیو اسٹاک نے نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ خدمات کے شعبے میں 4.1 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بینک نے مہنگائی میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں عمومی مہنگائی کی اوسط شرح 7.1 فیصد رہی، جبکہ مالی سال 2024-25ء میں یہ شرح 4.5 فیصد تھی۔ رپورٹ میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تک پہنچنے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارچ سے جون 2026ء کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 10.2 فیصد رہی، جبکہ مئی میں یہ 11.7 فیصد کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔ مشرق وسطیٰ کے تنازع اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو مہنگائی کے دباؤ میں شدت کی اہم وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق فروری سے جون 2026ء کے دوران پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 36 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 31 فیصد اور ایل پی جی میں 46 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی تقریباً 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مالی سال 2025-26ء کے دوران بنیادی مہنگائی کی اوسط شرح شہری علاقوں میں 7.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 8.5 فیصد رہی، جبکہ مئی 2026ء میں شہری علاقوں میں بنیادی مہنگائی 9 فیصد تک پہنچ گئی۔ عالمی بینک کے مطابق گندم اور جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے نے بھی مہنگائی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] رپورٹ کے مطابق مسک کی اپنی سیاسی کمیٹی بھی کروڑوں ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے والوں میں شامل رہی، جبکہ انہوں نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے ریپبلکن انتخابی گروپس کو بھی بھاری مالی معاونت فراہم کی۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More