Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

جامعہ بلوچستان میں روڈ سیفٹی آگاہی سیشن، طلبہ کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی گئی

کوئٹہ: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیرِ اہتمام جامعہ بلوچستان کے چلتن ہال میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

سیشن میں جامعہ بلوچستان کی مختلف فیکلٹیز کے طلبہ، اساتذہ اور ڈینز نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر موٹروے پولیس کے افسران نے شرکاء کو روڈ سیفٹی قوانین، ٹریفک کے بنیادی اصولوں اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

آگاہی سیشن کے دوران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، مقررہ رفتار کی حدود پر عمل درآمد اور محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ افسران نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے پیدا ہونے والے خطرات اور حادثات کی روک تھام کے لیے ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

منتظمین کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنا،

 

ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور سڑکوں پر حادثات کی شرح میں کمی لانے میں کردار ادا کرنا ہے۔

سیشن کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر ناصر کیازئی نے جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سوئی گیس کے متعلقہ حکام سے مطالبہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More