Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد جہاں ملے، کچل دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا اور انہیں جہاں بھی پایا گیا، مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا

 

، جہاں انہیں خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر سرحدی انتظامات اور مختلف فارمیشنز کی تعیناتی سمیت آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے پیشہ ورانہ جذبے کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے اعلیٰ معیار کی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں برقرار رکھی جائیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دی جائے گی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام، سکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] صورتحال کے پیش نظر ڈیون کونوے بھارت کے خلاف کل شیڈول پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں […]

  2. […] کے بجٹ کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کی ابتدائی پروڈکشن لاگت 300 کروڑ […]

  3. […] ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت اور افغانستان کی مدد سے دہشت گردی کا ناسور پھیل رہا ہے، […]

  4. […] بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ قازیگار کے قریب پیش آیا، جہاں گولاگھاٹ سے ناگاؤں جانے والی منی بس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More