Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

قانون سے بالاتر کوئی نہیں، دولت اور طاقت کسی کو بچ نہیں سکتی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں واضح عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر حال میں مظلوموں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، چاہے ظلم کرنے والا کتنا ہی با اثر اور طاقتور کیوں نہ ہو۔

انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ یہ ان مغرور اور متکبر افراد کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو غریبوں کو اپنے سے کمتر سمجھتے ہیں اور یہ گھمنڈ رکھتے ہیں کہ دولت اور طاقت کے زور پر وہ قانون کی گرفت سے آزاد ہیں اور ہر جرم کے بعد بچ نکلیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ انصاف صرف اشرافیہ یا طاقتور طبقے کا استحقاق نہیں ہے، بلکہ یہ ریاست کے ہر عام شہری کا بنیادی حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں اور کسی بھی مظلوم کو اس بنیاد پر اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا کہ اس کے مد مقابل کھڑا شخص مالی یا سیاسی طور پر مضبوط ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہوگی کہ ہر مظلوم کو اس کا حق اور انصاف بروقت ملے، اور کسی کو بھی پیسے یا طاقت کے بل بوتے پر قانون سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More