Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

قطر میں پاکستانی مصنوعات کی دھوم مچانے کی تیاری، جام کمال خان نے برآمدات بڑھانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا!

دوحہ: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس اقدام کا مقصد قطری مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانا اور ملکی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق نئے مرکز کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کی جائے گی،

 

جس سے قطری خریداروں اور پاکستانی برآمد کنندگان کے درمیان کاروباری روابط کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر تجارت نے دوحہ میں مقیم پاکستانی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان اور قطر کے تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جام کمال خان نے کہا کہ قطری منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے کے لیے کاروباری روابط مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کاروباری برادری کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے پاکستانی برآمد کنندگان اور قطری کاروباری اداروں کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے پر زور دیا۔

وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے حکومت پرعزم ہے، جبکہ پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی عالمی منڈیوں کی تلاش اور برآمدات میں اضافے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

وزارتِ تجارت کے مطابق ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر قطری خریداروں کو پاکستانی مصنوعات سے متعارف کرانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More