Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کے 16 پیکجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں

 لاہور: وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت متعارف کرائے گئے 16 مختلف پیکجز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں، جن کے اخراجات پیکج کی نوعیت اور سہولیات کے مطابق مقرر کیے گئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کا اکانومی پیکج 14 لاکھ روپے سے ساڑھے 17 لاکھ روپے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ معیاری حج پیکج کی قیمت 18 لاکھ 40 ہزار سے 23 لاکھ 40 ہزار روپے کے درمیان رکھی گئی ہے۔

اسی طرح عازمین حج کے لیے پریمیم پیکج بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس کی لاگت 25 لاکھ 50 ہزار روپے سے 37 لاکھ 50 ہزار روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

وزارت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 16 پیکجز شامل ہیں، جن میں عازمین اپنی مالی استطاعت اور مطلوبہ سہولیات کے مطابق انتخاب کر سکتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] اسمبلی کے حلقہ این اے 77 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جبکہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More