لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ غیر ملکی ہوگا، جبکہ اس عہدے پر تقرری دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اس وقت پاکستان ویمنز ٹیم کے ساتھ مینٹور کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
[…] […]