افغان طالبان کو پاکستان کی دہشت گردی پر سخت وارننگ، حمایت بند نہ کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے افغان طالبان رجیم کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت بند نہ کی گئی تو اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو 30 اکتوبر کو دیے گئے انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے جبکہ افغان طالبان رجیم بھارتی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھی پاکستان کے خلاف بھارتی پراکسی ہیں، جنہیں افغان طالبان اپنے مقاصد کے لیے غیر ریاستی عناصر اور کرائے کے جنگجوؤں کے ذریعے استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مختلف انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پراکسی گروپس نے طویل عرصے سے اپنی جڑیں مضبوط کر رکھی ہیں، جبکہ جیش العدل، القاعدہ اور داعش خراسان جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی بھی تشویش کا باعث ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا افغان طالبان سے صرف ایک بنیادی مطالبہ ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کرنے والے عناصر کی حمایت اور انہیں پناہ دینا بند کریں۔ ان کے مطابق نور ولی محسود، بشیر زیب اور گل بہادر جیسے دہشت گردوں کو افغانستان میں پناہ حاصل ہے، جبکہ دہشت گردوں کی تشکیلیں اور اسلحہ بھی وہیں سے پاکستان بھیجا جاتا ہے۔
انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ افغان طالبان نے پاکستان کے تحفظات اور مطالبات کو نظرانداز کیا تو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان پاک فوج نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغان طالبان رجیم کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کا پابند بنایا جائے اور منشیات کی کاشت و پیداوار روکنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج افغانستان کی جانب سے درپیش ہر قسم کے خطرے، بشمول ڈرون حملوں، کا مقابلہ کرنے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کی مکمل ص
لاحیت رکھتی ہیں۔