Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ٹرائی سیریز کے بعد انگلش ٹیم وطن روانہ، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں شروع

لاہور: ون ڈے ٹرائی سیریز کے اختتام پر انگلینڈ کے کھلاڑی وطن واپس روانہ ہوگئے، جبکہ سری لنکن ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی بھی آج لاہور سے کولمبو روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 5 نومبر کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے، جبکہ سری لنکا کا ٹیسٹ اسکواڈ آج اسلام آباد پہنچے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More