ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی ڈیون کونوے اور میٹ ہنری پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے، جس کے باعث بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ سے قبل ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایڈن پارک میں فیلڈنگ پریکٹس کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں دونوں کھلاڑی آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئیں۔
واقعے کے فوری بعد میڈیکل اسٹاف نے دونوں کرکٹرز کو طبی امداد فراہم کی اور ان کی ممکنہ ہیڈ انجری کا معائنہ کیا۔ ڈیون کونوے کو مزید طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان میں کن کشن (دماغی جھٹکے) کی تصدیق ہوگئی۔
طبی صورتحال کے پیش نظر ڈیون کونوے بھارت کے خلاف کل شیڈول پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب میٹ ہنری اور ڈیون کونوے کی آئندہ میچز اور پوری سیریز میں شرکت کا فیصلہ مکمل طبی جائزے کے بعد کیا جائے گا۔
[…] وزیر قانون کا کہنا تھا کہ بھارت کو عالمی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کا احترام […]