تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے معاہدے تک پہنچنے سے ابھی بہت دور ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران امریکا کے غیر معقول مطالبات قبول نہیں کرے گا۔
ایرانی عہدیدار کے مطابق اگر امریکا آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط پوری کرنا ہوں گی،
جس کے بعد جوہری مذاکرات شروع کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثالث دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، تاہم ایران امریکی حملے کی صورت میں خطے اور اس سے باہر بھی بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی عہدیدار نے خبردار کیا کہ ایران کا ممکنہ ردعمل صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے اثرات خطے سے باہر بھی محسوس کیے جائیں گے۔