Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکا کا مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر حملوں کا امکان، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا گیا

 واشنگٹن: امریکا نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کی تیاریوں کے سلسلے میں خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ہے، ممکنہ حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد خلیجی ممالک کو ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق پیغامات بھیجے ہیں، جن میں انتخابات کے بعد ایران کے خلاف مختصر مگر شدید فوجی مہم کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال حملوں کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ٹیکساس سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام کا ایک اضافی یونٹ اسرائیل منتقل کر رہی ہے، جبکہ خطے میں امریکی فوجی دستوں کی تیاریوں، جنگی سازوسامان کی فراہمی اور فضائی کارروائیوں کے انتظامات کو بھی تیز کیا جا رہا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ ایک اضافی طیارہ بردار بحری بیڑے کا جنگی گروپ اور میرینز کا دستہ بھی آئندہ ماہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی کا حصہ بن سکتا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ممکنہ کارروائی کی صورت میں امریکی فوج کو مزید عسکری صلاحیت فراہم کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ امریکی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات، توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنانے کے منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ سفارتی کوششوں کے ذریعے ایران کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے کا راستہ بھی زیر غور ہے۔

دوسری جانب ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی نئی فوجی کارروائی کی صورت میں بھرپور جوابی حملے کیے جا سکتے ہیں۔ علاقائی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں فوجی تصادم کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] عہدیدار کے مطابق اگر امریکا آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط […]

  2. […] عہدیدار کے مطابق تہران امریکا کے غیر معمولی اور حد سے بڑھے ہوئے مطالبات تسلیم نہیں […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More