Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کا دوٹوک مؤقف، امریکا کو جنگ روکنے کا فیصلہ کرنے کا پیغام

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے واضح کیا ہے کہ ایران امریکی دھمکیوں اور ممکنہ فوجی کارروائیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا، ملک ہر قسم کے دفاعی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی ختم کرنے کی ذمہ داری اب واشنگٹن پر ہے۔ ان کے مطابق ایران نے امریکی فریق کو واضح، فیصلہ کن اور منطقی جواب دے دیا ہے، اب جنگ روکنے کا فیصلہ امریکا کو کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران عسکری محاذ پر اپنی دفاعی تیاریوں کی بلند ترین سطح پر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اگر امریکا نے دوبارہ کوئی تزویراتی غلطی کی تو اسے ایک نئے جنگی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ ابھی دور دکھائی دیتا ہے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران امریکا کے غیر معمولی اور حد سے بڑھے ہوئے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔ امریکا اگر آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتا ہے تو اسے ایران کی شرائط ماننا ہوں گی، جبکہ ان شرائط کی تکمیل کے بعد ہی جوہری مذاکرات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More