راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کرا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹہ 10 منٹ رہا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات ختم ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے متعلقہ سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔