Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے این او سی بند، محمد عامر کو خصوصی سہولت کیسے؟

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے لیے رجسٹریشن کروا لی، تاہم برطانوی شہری ہونے کے باعث انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کروایا ہے۔

برطانوی پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد وہ برطانوی شہریت بھی حاصل کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایل ڈرافٹ کے لیے پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے، جبکہ کھلاڑیوں کا ڈرافٹ کل منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانوی شہریت رکھنے کے باعث محمد عامر کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے پی سی بی کے این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان جیل […]

  2. […] متحدہ میں پاکستان کے پریس قونصلر امانت علی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی […]

  3. […] پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کرلی۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More